مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع اورلی ایئرپورٹ پر فوجی اہلکار سے گن چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایئرپورٹ کے بیشتر حصوں کو خالی کرا کے سکیورٹی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق گن چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ پر موجود ایک دکان کی جانب بھاگنے کی کوشش کی، تاہم اس سے پہلے ہی اسے ہلاک کردیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند ماہ بعد فرانس میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔گذشتہ دو سال کے دوران فرانس کے 200 سے زائد شہری شدت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
پیرس میں واقع اورلی ایئرپورٹ پر فائرنگ/ ایک شخص ہلاک/ ایئرپورٹ خالی کرالیا گیا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع اورلی ایئرپورٹ پر فوجی اہلکار سے گن چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
News ID 1871160
آپ کا تبصرہ